وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے مشہور و معروف شاعر، صحافی، سیاست دان اوربلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری 14 اگست 1917ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام عبد الکریم تھا، لیکن آغا شورش کاشمیری کے نام سے مشہور ہوئے ۔ آپ ایک مجموعہ صفات شخصیت تھے۔ صحافت، شعروادب، خطابت وسیاست ان چاروں شعبوں کے آپ شہسوار تھے۔
آپ نے ایک متوسط گھرانہ میں جنم لیا اور بمشکل میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ آپ نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران میں عمرِ عزیز کے قیمتی ساڑھے بارہ سال قید و بند کی صعوبتوں کو کشادہ دلی اور وقار کے ساتھ برداشت کرکے گزارے ۔
آپ کے حلقۂ احباب میں ڈاکٹر سید عبد اللہ، احسان دانش، حمید نظامی ، مجید نظامی، شہید حسین سہروردی، مولانا ابو الاعلیٰ مودودی، مفتی شفیع عثمانی، ذو الفقار علی بھٹو، نوابزادہ نصراللہ خان اور دیگر افراد شامل تھے۔