وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کی فوج کے سابق سپہ سالار اور صدر جنرل محمد ضیاء الحق 12 اگست 1924ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔
آپ نے 1977ء کو اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا کر مارشل لا لگایا اور بعد ازاں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ آپ تا دمِ آخر سپہ سالار اور صدرات، دونوں عہدوں پر فائز رہے۔
آپ 17 اگست 1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔