وکی پیڈیا کے مطابق کلہوڑا خاندان کے چار طاقتور ترین حکمرانوں میں سے ایک میاں غلام شاہ کلہوڑو 2 اگست 1772ء کو حیدر آباد میں انتقال کرگئے۔
کلہوڑا خاندان کے ذکر شدہ دیگر طاقتور ترین حکمران میں ایک میاں نصیر محمد، دوسرے میاں یار محمد اور تیسرے میاں نور محمد تھے۔
تاریخ کی کتابوں میں رقم ہے کہ کلہوڑا خاندان کو نادر شاہ کے حملے کے دوران میں قزلباشوں کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، مگر میاں غلام شاہ کلہوڑو نے تنظیمِ جدید کرتے ہوئے اپنے اقتدار کو مضبوط کیا۔ بعد میں اسی کے بیٹے نے سندھ کو تالپور خاندان کے امرا کے ہاتھوں گنوا دیا۔ میاں عبد النبی کلہوڑو آخری کلہوڑا فرمانروا تھے۔
کلہوڑا خاندان سندھ اور موجودہ پاکستان کے کئی علاقوں پر حکومت کرتا تھا۔ اس سلطنت کو ایک کلہوڑا قبیلے نے قائم کیا تھا جس نے سندھ پر 1701ء سے 1783ء تک فرمانروائی کی۔