وکی پیڈیا کے مطابق مشہور بھارتی فلم اداکار اور پروڈیوسر سنجے دت 29 جولائی 1959ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام ’’سنجے بلراج دت‘‘ ہے۔ آپ فلمی ادکار سنیل دت اور اداکارہ نرگس دت کے بیٹے ہیں۔ آپ نے 1981ء میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔
آپ کو (ٹاڈا) قانون کے تحت اپریل 1993ء میں ایک اے کے 56 رائفل اور ایک 9 ایم ایم پستول کے غیر قانونی قبضے اور دہشت گردوں سے تعلق کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ 21 مارچ 2013ء کو بھارتی سپریم کورٹ کے ایک فیصلے میں 1993ء کے ممبئی دھماکے کیس سے متعلق ہتھیاروں کی غیر قانونی قبضہ کی وجہ سے آپ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
سنجے دت ’’نام‘‘، ’’ساجن‘‘، ’’سڑک‘‘ اور ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ اور ’’لگے رہو منا بھائی‘‘ جیسی شاہکار فلمیں دے چکے ہیں۔