وکی پیڈیا کے مطابق معروف پنجابی گلوکار، گانا لکھنے والے، موسیقار اور کمپوزر امر سنگھ چمکیلا 21جولائی 1961ء کو پنجاب (ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام دھنی رام تھا مگر اپنے اسٹیج کے نام ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘ سے شہرت پائی۔آپ اپنی بیوی کے ساتھ اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرتے تھے۔ آپ اُن فنکاروں میں شامل ہیں جو پنجابی سٹیج کے مشہور کرداروں میں سے ہیں۔ آپ کے گانے پنجاب کے روایتی گانوں کے مظہر ہیں۔آپ پنجاب کے مسائل، شراب نوشی، پنجابی مردوں کے مزاج وغیرہ پر گانے کو ترجیح دیتے تھے۔ آپ کے مشہور گانوں میں ’’پہلی لاکری نال‘‘ اور ’’بابا تیرا ننکانہ‘‘ شامل ہیں۔
آپ کو 8 مارچ 1988ء کو بیوی سمیت ایک نامعلوم لوگوں کے گروہ نے قتل کیا۔