وکی پیڈیا کے مطابق برما کی آزادی کے ہیرو جنرل ’’آنگ سن‘‘ کی بیٹی، برما میں آمریت کے خلاف سب سے بڑی آواز "آنگ سان سو چی” 19 جون 1945ء کو پیدا ہوئیں۔
آنگ سان سو چی (Aung San Suu Kyi) نے ہمیشہ اپنے ملک میں جمہوریت کے لیے کافی دوڑ دھوپ کی۔ آپ نے مارٹن لوتھر اور مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفلے پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں پُرامن ریلیوں کا انعقاد کیا اور ملک میں جمہوریت کی کوششیں جاری رکھیں، لیکن فوجی حکمرانوں نے طاقت کے بے دریغ استعمال سے ان کی پُرامن جدوجہد کو کچل کر رکھ دیا۔ 1990ء میں ہونے والے انتخابات میں آنگ سان سو چی کو نااہل قرار دیے جانے اور حراست کے باوجود ان کی سیاسی جماعت نے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی۔
آپ برما کی نوبل انعام یافتہ راہنما ہیں۔