معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق عظیم انقلابی لیڈر ’’چی گویرا‘‘ (Che Guevara) ارجنٹائن میں 14 مئی 1928ء کو پیدا ہوا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’چی‘‘ بچپن سے دمہ کا مریض ہونے کے باوجود ایک بہترین ایتھلیٹ تھا۔ شطرنج کا بے حد شوقین تھا۔ اپنی نوجوانی میں وہ کتابوں کا رسیا تھا۔اس کی خوش قسمتی تھی کہ اس کے گھر میں 3000 سے زائد کتابوں پر مشتمل ذخیرہ موجود تھا، جس سے اس نے اپنے علم میں بہتر اضافہ کیا۔
چی گویرا کو مرے چار دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر وہ ابھی تک لوگوں کے دلوں میں اپنے اصول، قابلیت، سرمایہ درانہ نظام کے خلاف بغاوت اور انقلابی سوچ کی وجہ سے گھر کیے ہوئے ہے ۔ اس کی مشہور تصویر جو 1960ء میں کھینچی گئی، دنیا میں سب سے زیادہ پرنٹ ہونے والی تصویر ہے ، جو تقریباً ہر جگہ دکھائی دیتی ہے ، خصوصاً ان ممالک میں جہاں انقلابی تحریکیں چل رہی ہیں۔