معلومات عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "historynet.com” کے مطابق 13 جون 1971ء کو اخبار "نیویارک ٹائمز” نے امریکی فوج کی ویت نام میں کی جانے والی دخل اندازے بارے مرتب شدہ خفیہ رپورٹ "The Pantagon Papers” شائع کی۔
ایک اور ویب سائٹ "History.com” کے مطابق "دی پینٹاگون پیپرز” دراصل امریکہ کی ویت نام میں 1945ء سے 1967ء تک دخل اندازی پر مبنی ایک خفیہ رپورٹ ہے، جس میں مذکورہ سالوں کے دوران امریکی فوج نے جو کچھ کیا، وہ سب رقم ہے۔