315 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے عظیم گلوکار، شہنشاہِ غزل مہدی حسن 13 جون 2012ء کو لمبی علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مہدی حسن کی گائیگی بھارت اور پاکستان میں یکساں مقبول ہے۔ بھارت کی ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر نے ایک بار مہدی حسن کی گائیگی کو ’’بھگوان کی آواز‘‘ سے منسوب کیا تھا۔
مہدی حسن نے کل 441 فلموں کے لیے گانے گائے اور گیتوں کی تعداد 626 ہے۔ فلموں میں سے اردو فلموں کی تعداد 366 جن میں 541 گیت گائے۔ جب کہ 74 پنجابی فلموں میں 82 گیت گائے ۔ انہوں نے 1962ء سے 1989ء تک 28 سال تک مسلسل فلموں کے لیے گائیکی کی تھی ۔
فلمی گیتوں میں ان کے سو سے زیادہ گانے اداکار محمد علی پر فلمائے گئے۔ اس کے علاوہ مہدی حسن خان صاحب ایک فلم شریک حیات 1968ء میں پردہ سیمیں پر بھی نظر آئے۔




تبصرہ کیجئے