معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 7 فروری 1812ء کو انگلستان کے مشہور ناول نویس چارلس ڈکنز (Charles Dickens) پیدا ہوئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس نے عملی زندگی کا آغاز ایک وکیل کے منشی کی حیثیت سے کیا۔ بعد ازاں ’’شارٹ ہینڈ‘‘ سیکھ لی اور ایک اخبار کا رپورٹر ہو گیا۔ ان دونوں ملازمتوں میں ڈکنز کو وہ سب مواد دستیاب ہوا جو بعد میں اس نے اپنے ناولوں میں استعمال کیا۔ 1836ء میں ادبی زندگی کا آغاز ماہنامے میں قسط وار داستان "Pickwick Papeers” لکھ کر کیا جو بہت مقبول ہوئی۔ 1842ء میں امریکہ کا دورہ کیا۔
10 جون 1870ء کو اُس کا کینٹ برطانیہ میں انتقال ہو گیا۔