معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاست دان اور پہلے صدر احمد سوکارنو 6 جون 1901ء کو پیدا ہوئے۔
آپ انڈونیشیا کے وہ عظیم لیڈر تھے، جنہوں نے نیدر لینڈز سے اپنے ملک کو آزادی دلانے کے لیے جہدِ مسلسل سے کام لیا۔ آپ 1945ء سے لے کر 1967ء تک بطورِ صدر اپنے ملک کی خدمت کرتے رہے۔
21 جون 1970ء کو جکارتہ میں انتقال کر گئے۔