اردو نثر کے عناصر خمسہ میں سے ایک علامہ شبلی نعمانی کی پیدائش اعظم گڑھ ضلع کے ایک گاؤں بندول جیراج پور میں 4 جون 1857ء کو ہوئی تھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی مولوی فاروق چریاکوٹی سے حاصل کی۔ 1876ء میں حج کے لیے تشریف لے گئے۔ وکالت کا امتحان بھی پاس کیا، مگر اس پیشہ سے دلچسپی نہ تھی۔ علی گڑھ گئے، تو سرسید احمد خان سے ملاقات ہوئی، چناں چہ فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ یہیں سے شبلی نے علمی و تحقیقی زندگی کا آغاز کیا۔ پروفیسر آرنلڈ سے فرانسیسی سیکھی۔ 1892ء میں روم اور شام کا سفر کیا۔ 1898ء میں ملازمت ترک کرکے اعظم گڑھ آ گئے۔ 1913ء میں دار المصنفین کی بنیاد ڈالی۔ بالآخر 1914ء میں انتقال کرگئے۔