معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 21 مئی 1991ء کو ہندوستان کے سابقہ وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ایک خودکُش حملہ میں قتل کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق خودکُش حملہ آور ایک عورت تھی جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ سری لنکا کی علاحدگی پسند مسلح تنظیم "تامل ٹائیگرز” سے تعلق رکھتی تھی۔ راجیو گاندھی پر کیے جانے والے خودکُش حملہ میں تقریباً 14 افراد ہلاک ہوئے۔