وکی پیڈیا کے مطابق کلاسیکی موسیقی، خصوصاً غزل کی بہترین گلوکارہ اقبال بانو 21 اپریل 2009ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔
آپ دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ پاکستان بننے کے بعد لاہور آئیں اور بعد میں ملتان آکر مستقل سکونت اختیار کی۔
دورِ ضیاء الحق کے آخری دِنوں میں فیض کی نظم ’’لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے‘ ‘ ان کا ٹریڈ مارک بن چکی تھی اور ہر محفل میں اس کی فرمائش کی جاتی تھی۔ یہ سلسلہ ان کی وفات سے چند برس پہلے تک جاری رہا۔ فیض میلے کے موقع پر لاہور میں ایک بڑے اجتماع کے سامنے انھوں نے یہ نظم گائی، توعوام کے پُر شور نعرے بھی اس نغمے کا ایک ابدی حصّہ بن گئے ۔