وکی پیڈیا کے مطابق کرکٹ کے میدان کا مشہور کھلاڑی مورلی دھرن (Murli Dharan) سترہ اپریل 1972ء کو کینڈی سری لنکا میں پیدا ہوئے۔
مورلی سری لنکا کا سابق کرکٹر ہے جسے ٹیسٹ کرکٹ کے میدان کا سب سے مشہور کھلاڑی مانا جاتا ہے۔ انہوں نے 2010ء کو کرکٹ کے کھیل سے کنارہ کشی اختیار کی۔ 22 جولائی 2010ء کو اپنے کیرئیر کے آخری میچ میں 800واں وکٹ لینے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ کی تاریخ میں مورلی کے پاس سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے یہ وکٹیں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں حاصل کی ہیں۔