344 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستانی سٹیج کے معروف مِزاحیہ اداکار ببو برال 16 اپریل 2011ء کو طویل علالت کے بعد 47 برس کی عمر میں لاہور میں اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
ببو برال نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982ء میں گوجرانوالہ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے علالت تک متعدد ڈراموں میں کام کیا۔
ان کے حوالہ سے مختلف اخبارات اور ویڈیو رپورٹس میں درج ہے کہ وہ کینسر، ذیابیطس اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور انہی بیماریوں سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار بیٹھے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کا آخری دور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزرا۔




تبصرہ کیجئے