معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 12 اپریل 1861ء کو امریکہ میں خانہ جنگی کا آغاز ہوا، جو ٹھیک چار سال جاری رہی۔ یہ خانہ جنگی تبھی ٹلی جب جنوبی ریاستوں (جو غلاموں کو قبضہ میں رکھنے کے حق میں تھیں) نے 1865ء کو ہتھیار ڈال دیے۔
"urduweb.org” کی ایک مفصل تحقیق میں درج ہے کہ "سول وار پر قابو پانے کے بعد امریکہ کے سامراجی عزائم کا آغاز ہوا۔ امریکہ نے پہلی سامراجی جنگ سپین کی کالونیاں حاصل کرنے کے لیے لڑی۔ یہ پہلا موقعہ تھا کہ امریکہ نے براعظم سے باہر قدم رکھا اور فلپائن،گوام سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔ اس کے بعد 1913ء تک فلپائن میں ہزاروں افراد کو امریکی قبضہ مضبوط کرنے کی غرض سے قتل کیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں جاپانی شہروں پر ایٹم بم گرا کر امریکہ نے نہ صرف سامراجی عزائم کا اظہار کیا بلکہ ایک وحشی ریاست کے طور پر اپنی شناخت کرا لی۔”