وکی پیڈیا کے مطابق نازیہ حسن (Nazia Hasan) پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ، 3 اپریل 1965ء کو کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔
برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980ء میں پندرہ سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں، جب بھارتی فلم قربانی کا گیت ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے، تو بات بن جائے‘‘ گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ جاری کیے۔ 1995ء میں شادی کی۔
گوگل نے 3 اپریل 2017ء کو اُن کی 53ویں سالگرہ پر اُن کی تصویر کو ڈوڈل کے طور پر شامل کیا۔ یہ ڈوڈل پاکستان، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے لیے تھا۔