وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے معروف ناول نگار، افسانہ نگار، تنقید نگار اور صحافی انتظار حسین 2 فروری 2016ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔
آپ نے ایک داستان اور آپ بیتی طرز پر دو کتابیں لکھیں۔ حکومت فرانس نے آ پ کو ستمبر 2014ء میں ’’آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز‘‘ عطا کیا۔ اس کے علاوہ آپ کو حکومتِ پاکستان کی طرف سے ستارۂ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑے ادبی اعزاز کمال فن ادب انعام سے نوازا تھا۔ آپ کا نام ’’مین بکر پرائز‘‘ کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، اس حوالہ سے آپ پہلے پاکستانی ادیب تھے۔