1,070 total views, 1 views today

وکی پیڈیا کے مطابق قوم پرست، نڈر اور اصول پسند سیاست دان خان عبدالولی خان المعروف ولی خان 26 جنوری 2006ء کو وفات پاگئے۔
آپ خان عبدالغفار خان کے بیٹے تھے۔ آپ 11 جنوری 1917ء کو ضلع چارسدہ میں اتمانزئی کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تقریباً ساٹھ برس قبل خدائی خدمتگار تحریک میں شمولیت سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ نیپ اور اے این پی کے بھی صدر منتخب ہوئے۔ اپنی سیاسی زندگی کے دوران میں وہ کئی مرتبہ پابندِ سلاسل بھی ہوئے۔ قید کے دوران میں ایک کتاب ’’فیکٹس آر فیکٹس‘‘ بھی لکھی تھی۔ ان پر ان کی تمام سیاسی زندگی کے دوران میں پاکستان مخالف ہونے کا الزام لگتا رہا جس کی وجہ سے کئی مبصرین کے مطابق وہ ملک کی سطح پر عوامی رہنما کی حثیت حاصل نہیں کر سکے، لیکن اس بات پر آج سب لوگ متفق نظر آتے ہیں کہ وہ ایک نڈر اور اصول پسند سیاست دان تھے۔
ولی خان نے 1990ء میں مولانا حسن جان کے ہاتھوں عام انتخابات میں شکست کے بعد عملی سیاست کو خیرآباد کہہ دیا ۔ طویل علالت کے بعد کومہ میں ان کا انتقال ہوا اور ان کی وصیت کے مطابق ان کو ان کے آبائی گھر ولی باغ میں دفنایا گیا۔ پشتون سیاست پرانھوں نے انمٹ نقوش چھوڑے اور قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے ۔ اپنی قوم کے مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا۔




تبصرہ کیجئے