وکی پیڈیا کے مطابق نابینا افراد کے لیے تحریر اور مطالعہ کا ایک مؤثر نظام متعارف کرنے والے لوئس بریل 4 جنوری 1809ء کو پیرس کے علاقہ ’’کاوپرے‘‘ میں پیدا ہوئے۔
"obaidullahabid.blogspot.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "تین سال کی عمر میں ایک حادثے نے لوئس بریل (Louis Braille) کو نابینا کر دیا۔ وہ "رائل انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ یوتھ” ( پیرس) میں پڑھتا رہا۔ لوئس نے نابیناؤں کے لیے پڑھنے اور لکھنے کا ایک عجب نظام متعارف کرایا۔ اس میں لفظ ابھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ ہم آج اسے بریل نظام” بھی کہتے ہیں۔ اُنیس بر س کی عمر میں بریل، رائل انسٹی ٹیوٹ میں ایک کل وقتی استاد بن گیا۔ وہ وہاں اپنی زندگی کے آخری دن تک فرائض سرانجام دیتا رہا۔ یاد رہے اس کا 43 برس کی عمر میں انتقال ہوگیاتھا۔”
تحقیق میں آگے درج ہے کہ آج بریل ایک یونیورسٹی ہے۔ ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق بریل نظامِ تعلیم میں پڑھنے والے باقی نابیناؤں کی نسبت زیادہ برسرروزگار ہوتے ہیں، وہ معاشی طورپر مسائل کا شکار بھی نہیں ہوتے اور وہ زیادہ مطالعہ کرتے ہیں۔