وکی پیڈیا کے مطابق 29 دسمبر 1994 ء کو پاکستان کے سب سے بڑے کینسر ہسپتال ’’شوکت خانم میموریل‘‘ کا افتتاح ہوا۔ آج یہ ہسپتال کینسر کے مریضوں میں زندگی بانٹ رہا ہے۔
مارچ 2011ء میں عمران خان نے لاہور کے بعد پشاور میں سرطان ہسپتال کی بنیاد رکھی۔ 29 دسمبر 2015ء کو یہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔ اس موقعہ پر عمران خان کا کہنا تھا: ’’تیسرا شوکت خانم ہسپتال کراچی میں اور پھر چوتھا ہسپتال جنوبی پنجاب میں تعمیر کرنے کا ارادہ ہے۔‘‘