وکی پیڈیا کے مطابق لارڈ میکالے (Lord Macaulay) 28 دسمبر 1859ء کو لندن میں گزر گیا۔
لارڈ میکالے (Thomas Babington Macaulay) یا "1st Baron Macaulay” ایک انگریز تھا جو لارڈ میکالے کے نام سے مشہور ہے۔
وہ ہندوستان 1834ء میں آیا تھا اور گورنر جنرل کی کونسل میں پہلا رکن برائے قانونی امور بنا تھا۔ اس کو ہندوستان کے لیے نظام تعلیم مرتب کرنے کا کام سونپا گیا اور اس نظام کے اثرات آج تک دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس حوالہ سے "Henry David Thoreau” کا یہ جملہ ہی کافی ہے کہ ’’جبری اور غیر دلچسپ اسکول کی مدد اس لیے ضروری ہے تاکہ بچوں کو آئندہ کی جبری اور غیر دلچسپ نوکری قبول کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔‘‘