وکی پیڈیا کے مطابق 29 نومبر 1929ء کو پاکستان میں اردو کرکٹ کمنٹری کے بانی "منیر حسین” نے جنم لیا۔
آپ خود بھی کرکٹ کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے صرف ایک فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کی تھی۔ آپ نے سنہ 1969ء میں پہلی بار ایک کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کی ٹی وی اور ریڈیو پر چند منٹ کے لیے اردو میں کمنٹری کی۔ اس وقت کرکٹ کمنٹری صرف انگریزی میں ہوتی تھی، لیکن منیرحسین نے اربابِ اختیار کی سوچ تبدیل کرتے ہوئے انہیں اردو میں کمنٹری شروع کرنے پر مجبور کیا اوراپنے منفرد اندازِ بیاں سے اسے بے پناہ مقبول بنا دیا۔
منیر حسین نے کرکٹ کے حوالے سے "اخبارِ وطن” جاری کیا جس نے کرکٹ سے متعلقہ افراد میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے شو بزنس پر بھی میگزین کا اجرا کیا اور ان کے پبلشنگ ہاؤس نے متعدد کتابیں بھی شائع کیں۔
آپ 9 جولائی 2013ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔