وکی پیڈیا کے مطابق مارشل آرٹس کے استاد، فلم پروڈیوسر اور اداکار بروس لی 27 نومبر 1940ء کو سان فرانسسکو میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کا تعلق ہانگ کانگ سے تھا، مگر امریکہ میں رہتے تھے۔
فلمی ناقدین کے مطابق برُوس لی حقیقت میں اینگری ینگ مین یا ناراض نسل کا ہیرو تھا، جو جبر کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا سبق اپنے شائقین کو دیتا ہے۔
جرمن ویب سائٹ ’’ڈویچے ویلے‘‘ کی مفصل تحقیق کے مطابق بروس لی کی موت سن 1973ء میں سُپر ہِٹ فلم ’’انٹر دا ڈریگون‘‘ کی ریلیز کے 6 دن بعد واقع ہوئی تھی۔ وہ 20 جولائی کو دماغ کی سوزش کے عارضے میں مبتلا ہو کر موت کے منھ میں چلے گئے تھے۔ موت کے وقت وہ صرف 32 برس کے تھے۔