وکی پیڈیا کے مطابق 22 نومبر 1963ء کو امریکی صدر "جان ایف کینیڈی” کو قتل کیا گیا۔
"جان فٹزجیرالڈ کینیڈی” المعروف "جان ایف کینیڈی” ریاستِ ہائے متحدہ امریکہ کے پینتیسویں صدر تھے۔ وہ 1961ء سے 1963ء میں اپنے قتل تک اس عہدے پر فائز رہے۔ وہ امریکہ کی تاریخ کے کم عمر ترین اور واحد رومن کیتھولک صدر تھے۔
ان کا قتل بھی آج تک ایک معما بنا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں "لی ہاروے اوسوالڈ” نامی ایک شخص نے قتل کیا، جب کہ عوام سمجھتے ہیں کہ انہیں امریکی حکومت نے قتل کرایا۔
امریکا کے شہر نیویارک کا ہوائی اڈا انہی کے نام سے "جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ” کہلاتا ہے۔