وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے معروف ادیب، شاعر، افسانہ نگار، صحافی، مدیر اور کالم نگار احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو انگہ (پنجاب) میں پیدا ہوئے تھے۔
آپ نے خصوصاً افسانہ اور شاعری کی وجہ سے کافی شہرت پائی۔ ترقی پسند تحریک سے وابستہ نمایاں مصنفین میں شمار ہوتے تھے اور اسی وجہ سے دو مرتبہ گرفتار بھی کیے گئے تھے۔
قاسمی صاحب نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ نوے سال کی عمر میں انھوں نے پچاس سے سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔