معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 18 نومبر 1963ء کو تاریخ میں پہلی بار ٹیلی فون میں پُش بٹن (Push Button) سسٹم استعمال میں لایا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ سسٹم سب سے پہلے امریکہ میں متعارف کیا گیا۔ اس سے پہلے ڈائل سسٹم ہوا کرتا تھا جس میں کسی مخصوص نمبر کو ملانے کے لیے ایک ایک ہندسہ گھمانا پڑتا تھا۔