وکی پیڈیا کے مطابق 14 نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس (Diabetes) سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
14 نومبر ’’فریڈرک بینٹنگ‘‘ کا یومِ پیدائش بھی ہے جنہوں نے انسولین ایجاد کی۔ اس طرح اس دن اُس عظیم ماہرِ طب کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے ، مگر اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں چونتیس کروڑ سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ جاں بحق ہونے والا ہر پانچواں فرد ذیابیطس میں مبتلا ہوتا ہے۔ شوگر کی بیماری سے ہرآٹھ سیکنڈ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی اسی فیصد اموات کا تعلق غریب اور درمیانی طبقہ سے ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جہاں ذیابیطس کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
اس طرح ایک اور محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ ذیابیطس کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے۔