114 total views, 2 views today

سنہ ہجری اسلامی تقویم کا نام ہے جو تاریخِ اسلام کے ایک انقلابی موڑ سے شروع ہوئی ہے جب رسولؐ اللہ، حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ مکہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے اور اسلام نے عالمِ انسانیت کے لیے ایک مرتب نظام کی شکل اختیار کی، اور اس کی معنوی و صوری فتوحات کا آغاز ہوا۔ اس دور کو اب تک تاریخِ عالم کا ایک حیرت انگیز معجزہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
آنحضرتؐ نے یکم ربیع الاول 13 نبویؐ(بمطابق 12 ستمبر 622ء) کو غارِ ثور سے نکل کر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کی تھی، اور 8 ربیع الاول 13 نبوی (20 ستمبر) منزلِ مقصود مدینہ منورہ پہنچے۔ یہی اسلامی تقویم کا آغاز قرار دیا گیا۔ البتہ تقویمِ ہجرہ (ہجری کلینڈر) کو حضرت علیؓ کی تجویز پر عہدِ فاروقی میں سرکاری طور پر اختیار کیا گیا تھا۔
(’’تاریخِ عالم کی ڈکشنری‘‘ از ’’جان جے بٹ‘‘، تحقیق و ترجمہ ’’اخلاق احمد قادری‘‘، سنِ اشاعت 2019ء کے صفحہ نمبر 298 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے