جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین حج کیے، دو ہجرت سے پہلے اور ایک ہجرت کے بعد۔ اس کے ساتھ عمرہ بھی ادا کیا۔
مفہوم:
1۔ اس پر تمام علما کا اتفاق ہے کہ ہجرت کے بعد رسولؐ نے صرف ایک حج کیا ہے۔
2۔ دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؐ نے ہجرت سے قبل دو سے زائد حج ادا کیے ہیں۔ راجح بات یہی ہے۔
عمرہ کے حوالہ سے ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولؐ نے چار عمرے کیے ہیں۔ حدیبیہ کا عمرہ، حدیبیہ کے بعد دوسرے کا عمرہ، ذی القعدہ کا عمرۃ القضااور چوتھا جعرانہ کا عمرہ۔
(مطالعۂ حدیث کورس’’حج و عمرہ‘‘ دعوۃ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، صفحہ نمبر 19 سے انتخاب)