حنفی اور جعفری مکاتب نماز کی جگہ کا ساکن ہونا ضروری سمجھتے ہیں۔ لہٰذا ان کی رائے میں کسی جانور کی سواری کرتے ہوئے یا کسی جھولتی ہوئی چیز پہ بیٹھ کر (ماسوائے ضرورت کے) نماز پڑھنا درست نہیں۔ کیوں کہ جس کے پاس کوئی اور راہ نہ ہو، وہ اپنی استعداد کے مطابق ہی نماز پڑھے گا۔
شافعی، مالکی اور حنبلی مکاتب کے مطابق پُرامن حالات میں بھی سواری پر نماز پڑھنا جائز ہے۔ بہ شرط یہ کہ نماز پڑھی جائے اور تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
(’’اسلامی شریعت کا انسائیکلو پیڈیا‘‘ از لیلہ بختیار، ترجمہ یاسر جواد مطبوعہ ’’نگارشات‘‘، پہلی اشاعت 2008ء، صفحہ 92 سے انتخاب)