تبصرہ کے لغوی معنی ہیں بصارت دینا یا بینا کرنا، مگر اصطلاح میں کسی بات کے متعلق روشنی ڈالنا، اس کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کرنا اور اس کی توضیح و تفصیل بیان کرنا تبصرہ کہلاتا ہے۔
تبصرہ کو انگریزی میں "Review” کہتے ہیں۔ یہ تنقید سے مختلف چیز ہے۔ اس میں کسی تحریر یا کتاب کے موضوع، اس کی قدری حیثیت اور اس کے بیرونی حسن و عیب کو اجمالاً بیان کیا جاتا ہے، جب کہ تنقید میں تفصیلاً جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس طرح تنقید کا منصب کہیں بلند اور اعلا و ارفع ہوتا ہے۔
(اصنافِ نظم و نثر از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ 178 سے انتخاب)