اے پس ٹم (Episteme) کا تعلق کسی عہد کی علمی، ادبی ، فکری اور ثقافتی سرگرمیوں سے ہے۔ گویا اے پس ٹم سے مراد کسی ایک عہد کا جملہ علمی و ادبی رویہ ہے۔
اے پس ٹم اصولوں اور قوانین کا وہ نیٹ ورک ہے جو ایک عہد کی علمی سرگرمیوں کے عقب میں موجود ہوتا ہے اور ان کے دائرہ کار اور جہت کا تعین کرتا ہے۔
اے پس ٹم سے اے پس ٹمالوجی (Epistemology) بنایا گیا جس سے مراد "Study of Knowledge” ہے۔
(’’تنقیدی نظریات اور اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر محمد اشرف کمال‘‘، مطبوعہ ’’نیشنل بک فاؤنڈیشن‘‘، اشاعت دسمبر 2019ء، صفحہ نمبر 170 سے انتخاب)