کسی غیر زبان کے لفظ کو عربی کے قالب میں ڈھال لینے کو تعریب کہتے ہیں۔
جیسے فارسی کے لفظ ’’پارس‘‘ کو عربی لب و لہجہ میں ڈھالا گیا، تو یہ ’’فارس بن گیا۔ اسی طرح لفظ ’’پیل‘‘، ’’فیل‘‘ اور ’’پاکستان‘‘، ’’الباکستان‘‘ بن گیا۔
گرامر کے رُو سے ’’فارس‘‘، ’’فیل‘‘ اور ’’الباکستان‘‘ معرب الفاظ کہلاتے ہیں۔
چند مشہور معرب الفاظ ذیل میں دیے جاتے ہیں:
کوٹ سے ’’کوت‘‘
ٹیگور سے ’’طاغور‘‘
چراغ سے ’’سراج‘‘
کیبنٹ سے ’’کابینہ‘‘