کسی غیر زبان کے لفظ کو اُردو لب و لہجے میں ڈھال لینے کو ’’تارید‘‘ کہتے ہیں۔ اسے ’’تورید‘‘ بھی کہتے ہیں۔ مثلاً انگریزی لفظ "Tomato” کو جب اُردو لب و لہجے میں ڈھالا گیا، تو یہ ’’ٹماٹر‘‘ بن گیا۔ واضح رہے کہ "Tomato” انگریزی کا لفظ تھا، اور ’’ٹماٹر‘‘ اُردو کے قالب میں ڈھل گیا۔ اس لیے ٹماٹر ’’مؤرد‘‘ کہلائے گا۔
ٹھیک اسی طرح دیگر انگریزی الفاظ میں سے "Bottle” اُردو کے قالب میں ڈھلنے کے بعد ’’بوتل‘‘، "Lantern” لالٹین اور "Hospital” ہسپتال بن گیا۔ یوں یہ تینوں الفاظ یعنی بوتل، لالٹین اور ہسپتال مؤرد کہلائیں گے۔