علمی، ادبی، تنقیدی و تحقیقی کتب یا مقالات کی تحریر میں جن کتب و جرائد سے استفادہ کیا گیا ہو، کتاب یا مقالہ کے اختتام پر ان کا Alphabetically اندراج کیا جاتا ہے۔
’’کتابیات‘‘ لائبریری سائنس کے ذیلی شعبوں میں سے ایک ہے۔ لائبریری سائنس میں کتابیات کے اندراج کو جو طریقہ رائج ہے، اس کے بموجب سب سے پہلے مصنف کا نام، پھر کتاب کا نام، پھر شہر، پھر ناشر، پھر سنہ اشاعت اور آخر میں صفحات کی تعداد۔
نام درج کرنے کا بھی مخصوص طریقہ ہے۔ پہلے نام یا تخلص، اس کے بعد ذات، ڈگری اور عہدہ وغیرہ ،جیسے:
٭ عبداللہ ، ڈاکٹر پروفیسر سید۔
٭ غالبؔ، مرزا اسداللہ خاں۔
صرف کتابیات کے مطالعہ سے ہی کسی کتاب کے علمی مقام کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ211سے انتخاب)