انگریزی "Foreword” کا مترادف۔
اپنی کتاب کے بارے میں مصنف کی مختصر تحریر، اس میں مقصدِ تحریر، موضوع کی صراحت اور کتاب کے حدود و امکانات پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔
بعض اوقات پیش لفظ کے طور پر تمہید، آغاز، تعارف اور حرفِ اول جیسے الفاظ بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 64 سے انتخاب)