66 total views, 2 views today

اداریہ (Editorial) بنیادی طور پر جرنلزم (Journalism)کی اصطلاح ہے۔
وہ تحریر جو کسی اخبار یا رسالے کا ایڈیٹر حالاتِ حاضرہ کے سلسلے میں یا کسی ہنگامی اور فوری پیش آمدہ مسئلے پر اس لیے لکھے کہ قارئین ان مسائل پر توجہ دیں، اداریہ کے نام سے موسوم ہے۔
’’کارل جی ملر‘‘ نے اداریے کی تعریف یہ کی ہے: ’’اداریہ اس مضمون کو کہتے ہیں جو کسی ہنگامی موضوع پر لکھا گیا ہو اور اس میں قاری کی سوچ ایسی راہ پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہو جو مضمون نگار کے خیال میں صحیح راہ ہے۔ اداریہ نویس، قاری کو ایسے نقطۂ نظر سے متفق کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے قاری قائل ہوجائے اور موافق ردِ عمل ظاہر کرے۔ اداریہ نویس مختلف ترغیبی طریقوں سے کام لے کر قاری کے جذبات و احساسات کو جائز طور پر متاثر کرتا ہے۔‘‘
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ 34سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے