الف۔ انسانی کردار نفسیات کا موضوع ہے۔ فلسفہ بھی اس سے دلچسپی لیتا ہے اور کسی معاشرے کے ایک رکن کی حیثیت سے انسان کا کردار ایسا موضوع ہے جس سے نفسیات اور عمرانیات دونوں دلچسپی لیتے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ کردار کی تشکیل و تعمیر میں ورثہ اور ماحول یہ دو اہم عنصر ہیں۔ نفسیات کی رو سے ’’ورثہ (Inheritance) سے مراد نشو و نما کے وہ فطری میلانات ہیں جو فرد کو وراثت میں ملتے ہیں۔‘‘
ب۔ بعض اوقات ورثہ سے وہ ادبی سرمایہ یا ذخیرہ بھی مراد لیا جاتا ہے جو کسی فنکار کو متقدمین سے وراثت میں ملتا ہے اور جس سے وہ حسبِ استطاعت استفادہ کرتا ہے۔
(ابوالاعجاز حفیظ صدیقی کی تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ مطبوعہ ’’اسلوب لاہور‘‘، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ510 سے انتخاب)