کوئی شاعر اپنے کلام کا موازنہ کسی پرانے شاعر کے کلام سے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’میری یہ غزل اسی زمین میں ہے، ان کی غزل سے لڑا کر دیکھ لیجیے کہ کس کا کلام بہتر ہے؟‘‘
منور لکھنوی سن کر بولے: ’’کیوں حضرت! یہ غزل ہے یا کوئی بٹیر؟‘‘
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب کِشتِ زعفران مطبوعہ الفیصل پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 186 سے انتخاب)