280 total views, 3 views today

فاشزم یا فسطائیت (Facism) سیاسیات کی اصطلاح ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر کسی معاشرے یا قوم پر استبداد اور آمریت مسلط کرنا ’’فاشزم‘‘ ہے۔
فاشسٹ یا فسطائی اس فرد یا قوم کو کہیں گے جو دوسروں پر آمریت مسلط کرے۔
رومن لفظ ‘‘فاشزم‘‘ کو عظمت و جلالت کا نشان سمجھتے تھے، تاہم سیاسیات کے ذیل میں مشہور ڈکٹیٹر ’’مسولینی‘‘ نے اس اصطلاح کو سب سے پہلے رواج دیا۔
علمِ سیاسیات میں فاشزم سے مراد آمریت اور جبر و استبداد ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ چہارم، مارچ 2017ء، صفحہ نمبر 136 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے