160 total views, 1 views today

ایک توہم پرست بادشاہ شکار کھیلنے نکلا تو راستہ میں بدصورت شخص نظر آیا۔ بادشاہ نے کہا، یہ آدمی میرے لیے منحوس ہے۔ جب تک اس کو کنویں میں نہیں پھینکوگے، میرا سفر کامیاب نہیں ہوگا۔ واپسی پر آزاد کر دینا۔
بادشاہ کو اس روز خوب شکار ملا۔ واپسی میں اس شخص کو کنویں سے رہائی ملی۔ رہائی پاکر بادشاہ کو سلام اور کہا، جان کی امان پاؤں، تو کچھ عرض کروں؟ بادشاہ نے سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ اس نے کہا، جنابِ والا! آپ نے مجھے دیکھا، آپ کو خوب شکار ملا…… مَیں نے آپ کو دیکھا، مَیں کنویں میں قید ہوگیا۔ اب بتائیے، ہم دونوں میں سے منحوس کون ہے……؟
(ماہنامہ قلندر شعور، اپریل 2019ء، صفحہ نمبر 65 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے