کسی کتاب یا مقالے کا مصنف اپنی تحریر کو معتبر و مؤقر بنانے کے لیے جو توضیح و تشریح کرتا ہے،ا سے کتاب یا مقالے کے ہر صفحہ کے پاورق میں ایک لکیر کھینچ کر ترتیب کے ساتھ نمبر وار لکھ دیتا ہے، اسے ’’حاشیہ‘‘ کہتے ہیں۔
حاشیہ، کتاب یا مقالے کے ہر باب یا پھر کتاب یا مقالے کے آخر میں بھی آسکتا ہے، لیکن افضل یہی ہے کہ متعلقہ وضاحت اسی صفحے پر دے دی جائے۔
(’’اصنافِ نظم و نثر‘‘ از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، صفحہ 180 سے انتخاب)