پنڈت دیا شنکر نسیم نے اردو زبان کی مشہور داستان ’’گلزارِ نسیم‘‘ میں ایک انوکھے پھول ’’گلِ بکاولی‘‘ کا تذکرہ کیا ہے جس سے شہزادہ تاج الملوک اپنے نابینا باپ کی آنکھوں کا علاج کرتا ہے۔
گلِ بکاولی (Water Hyacinth)کا آبائی وطن جنوبی امریکہ ہے اور یہ پانی پر آزادانہ تیرنے والا پودا ہے۔ اس کا قد چند انچ سے لے کر 3 فُٹ تک ہوسکتا ہے۔
اس پودے کے پتے نیلگوں سبز اور ڈنڈی موٹی ہوتی ہے، جب کہ پھول ارغوانی رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ گرم علاقوں میں غذائیت سے بھرپور پانی میں پرورش پاتا ہے۔
(ماہنامہ ’’قلندر شعور‘‘ مارچ 2015ء صفحہ 119 سے ماخوذ)