مقدمہ (Preface) نثر کی اصطلاح ہے، اسے صنفِ نثر کہنا چاہیے۔ اس سے مراد ابتدائیہ، دیباچہ یا تقریظ ہے۔
کسی تصنیف یا تالیف اور اس کے مصنف و مؤلف کے تعارف کے طور پر کتاب کے شروع میں جو ابتدائی تحریر ہوتی ہے، اسے مقدمہ کہتے ہیں۔
مقدمہ صاحبِ کتاب خود بھی لکھ سکتا ہے اور بعض اوقات اس علم کے ماہر سے لکھوا کر شاملِ کتاب کیا جاتا ہے۔
مقدمے کی روایت اتنی ہی پرانی ہے جتنی کتاب نویسی کی۔ ایک اعتبار سے مقدمہ، توصیفی و تعارفی تنقید ہوتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ قاری اصل کتاب پڑھنے سے پہلے کتاب کے Objective اور Conetents سے متعارف ہوجائے۔
عملی دنیا میں دو مقدمے بڑی شہرت کے حامل ہیں۔ مقدمۂ ابنِ خلدون اور مقدمۂ شعر و شاعری (حالیؔ)۔ یہ دونوں مقدمے الگ کتابوں کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘، صفحہ نمبر 168 سے انتخاب)