مخطوطہ کو انگریزی میں "Manuscript” کہتے ہیں۔
مخطوطہ کے معنی ہیں قلمی نسخہ، دستاویز یا غیر مطبوعہ قلمی کتاب۔ اس میں نثری اور شعری دونوں طرح کا مواد شامل ہے۔
دنیا بھر کی لائبریریوں میں قیمتی مخطوطے موجود ہیں، لیکن ان تک رسائی آسان نہیں۔ برصغیر کے سرکاری اورنجی کتب خانوں میں بھی بے شمار قیمتی مخطوطے محفوظ ہیں، جن میں غیاث الدین بلبن اور اورنگزیب عالمگیر کے لکھے ہوئے قرآن مجید کے نسخے بھی شامل ہیں۔
(’’اصنافِ نظم و نثر‘‘ از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، صفحہ 181 سے انتخاب)