پان (Pan) کا مطلب ہے "تمام”، "ہمہ” یا "سارے کا سارا۔‘‘یوں پان اسلام ازم (Pan-Islamism) کے معنی ہوئے: "اسلام کی ہمہ گیریت۔”
پان اسلام ازم کی تحریک دراصل ردِعمل کی تحریک تھی۔ دولتِ عثمانیہ کو تاخت و تاراج کرنے کے لیے روسی ملوکیت کے علم برداروں نے "پان سلاؤ ازم” کی تحریک کا آغاز کیا۔ اس نعرے کا مقصد یہ تھا کہ سلاؤ نسل کے لوگ (Slavs) بلقان میں جہاں کہیں بھی ہوں، متحد ہوکر روسیوں کے ساتھ مل جائیں اور دولتِ عثمانیہ کے خلاف بغاوت کریں۔ اس کے خلاف سلطان عبدالمجید ثانی نے ’’پان اسلام ازم‘‘ کا تصور دیا، تاکہ تمام دنیا کے مسلمان متحد ہوکر اس گھناؤنی تحریک کا مقابلہ کریں۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن صفحہ نمبر 57-58 سے انتخاب)