انسانوں کا ایک ایسا گروہ جو کسی مخصوص عقیدے، نظریے، خیال یا مسلک کا بانی یا پیرو ہو ’’دبستان‘‘ کہلاتا ہے۔ انگریزی میں "School of Thought” کی اصطلاح سب سے پہلے یونانی فلسفہ کے مسلک کی ترجمان کی حیثیت سے داخل ہوئی اور یہاں "Institution” بھی انہی معنوں میں استعمال ہوا۔ اس سے مراد مدرسہ، تعلیم گاہ، سکول، دانش کدہ، نقطۂ نظر وغیرہ ہے۔
ادب میں دبستان کا اطلاق مخصوص نقطۂ نظر، رویے یا خاص ادبی اسلوب کے حامل ادیبوں، شاعروں یا علاقوں پر ہوتا ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ’’ادبی اصطلاحات‘‘ مطبوعہ ’’نیشنل بُک فاؤنڈیشن‘‘ صفحہ 101-02 سے انتخاب)