کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر ایک 75 سالہ زندگی میں ہم 25 سال سو کر، 8 سال مطالعہ اور تعلیم، 6 سال بیماری، 7 سال چھٹیاں اور تفریح، 3 سال تبدیلی اور بیان شدہ تمام سرگرمیوں کی تیاری میں صرف کر دیتے ہیں۔ اس طرح ہمارے پاس صحیح طور پر کام کے لیے صرف 12 سال بچتے ہیں۔
"چارلس شواب” ایک امریکن ارب پتی تھا۔ اس نے 1963ء میں ایک شخص کو صرف اس مشورے کے لیے 25 ہزار ڈالر ادا کیے کہ وہ اپنا وقت کس طرح بہترین انداز میں استعمال کرسکتا ہے۔ مشورہ دینے والے نے مشورہ دیا کہ "جب صبح بیدار ہوتے ہو، تو تمہارے پاس ان کاموں کی ایک فہرست ہونی چاہیے جو تمہیں دن میں کرنے ہیں اور ان میں سب سے اہم کام سرِفہرست ہونے چاہئیں۔”
(احمد فرہاد کی ترجمہ و تالیف شدہ کتاب "کامیابی” مطبوعہ "رُمیل ہاؤس آف پبلی کیشنز” پہلی جلد، صفحہ نمبر 212 سے انتخاب)